راحت کی بات یہ بھی ہے کی آج 14 مثبت مریضوں صحت یاب بھی ہوئے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 280 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 21 کرونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز برابر بڑھ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سبھی اضلاع میں 55 گھنٹوں کا لوک ڈاون نافذ ہے۔
اس کے باوجود بھی مظفر نگر ضلع میں آج بھی 24 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔
آج 361 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی، جن میں 24 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔