علی گڑھ:ہندوستان بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے اراکین پر چھاپے کی ترتیب میں ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ تھانہ کوارسی کے علاقے دھورا مافی کے رہائشی 54 سالہ نظام الدین خان نامی شخص کو ایس ٹی ایف اور آئی بی نے مقامی پولیس کی موجودگی میں گزشتہ روز صبح حراست میں لیا۔ 54 years old Nizamuddin khan arrested by STF in Aligarh
یہ بھی پڑھیں:
نظام الدین خان دھورا مافی علاقے میں ڈاکٹر افروز کے مکان میں کرائے پر رہتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق ایس ٹی ایف اور آئی بی کی ٹیم نے مقامی پولیس کی موجودگی میں گزشتہ روز (منگل) صبح چار بجے انہیں حراست میں لیا تھا جن سے کسی خفیہ جگہ دیر شام تک انکوائری جاری رہی۔ نظام الدین کو حراست میں لینے کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب نظام الدین کی اہلیہ نور جہاں اور بیٹا تھانہ کوارسی اطلاع کے لیے پہنچے جہاں وہ دونوں ہی کافی پریشان اور بےبس دیکھے گئے، صحافیوں کی کوشش کے باوجود اہلیہ اور بیٹے کی جانب سے نظام الدین سے متعلق کسی طرح کا کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ کوارسی تھانے میں اہلیہ اور بیٹے کو دیکھ کر ایسا لگا کہ وہ کہنا تو بہت کچھ چاہتے ہیں لیکن بول نہیں پارہے ہیں۔