ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز بدستور بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 53 مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج کی کووڈ رپورٹ میں 53 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے کہ آج 30 مثبت مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 321 رہ گئی ہے۔ مظفر نگر میں اب تک 60 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔