اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے ملنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 53 مثبت کیسز پائے گئے، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
آج مظفر نگر سے موصول ہوئی 453 رپورٹز میں سے 53 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹز منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے آج یہاں 36 مثبت مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد 439 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 90 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں:
مظفر نگر میں سامنے آئے کورونا وائرس کے 53 نئے مریضوں میں سے کچھ لوگوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئیسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اب تک تقریباً 7214 متاثرہ افراد کو صحتیاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔