ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 52 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 8922 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 230 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 5257 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔
کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی 30 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو)نے 1621 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 52 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان مریضوں میں لکھنؤ سے نو، ایودھیا سے 11، ہردوئی سے 11، سنبھل سے چار، شاہجہاں پور سے پانچ، مرادآباد سے چھ، کنّوج سے پانچ، اور پیلی بھیت سے ایک مریض شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔
لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے واضح رہے کہ اترپردیش کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 52 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8922 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 230 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے واضح رہے کہ ریاست بھر میں کوانٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 7895 ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی 3579 مریضوں کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 5257 میں متاثرہ کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور ڈسچارج ہوکر گھر جاچکے ہیں۔