اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونبھدر میں کوروناوائرس کے 52 نئے کیسز - چھ پولیس اہلکاروں سمیت 52 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاؤ لا سلسلہ جاری ہے، اسی ضمن میں سونبھدر میں 52 نئے کورونا معاملات کے سامنے آنے کی خبر آرہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے سبھی مریضوں کے رہائشی مقام کو ہاٹ سپاٹ بناتے ہوئے سیل کرنے و سینیٹائز کرنے کی کاروائی کی جارہی ہے
انتظامیہ کی جانب سے سبھی مریضوں کے رہائشی مقام کو ہاٹ سپاٹ بناتے ہوئے سیل کرنے و سینیٹائز کرنے کی کاروائی کی جارہی ہے

By

Published : Jul 16, 2020, 8:33 PM IST

Updated : Jul 16, 2020, 8:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سونبھدر میں آج چھ پولیس اہلکاروں سمیت 52 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان کیسز کے سامنے آنے کے بعد اب ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 192 ہوگئی۔

اترپردیش کے ضلع سونبھدر میں آج چھ پولیس اہلکاروں سمیت 52 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

چیف میڈیکل افسر نے بتایا آج بی ایچ یو سے موصول رپورٹ میں چھ پولیس اہلکار سمیت 52 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان میں محکمہ پولیس کے چھ اور ضلع عدالت میں کام کرنے والے دو افراد شامل ہیں۔

ان سبھی مریضوں کو علاج کے لیے کووڈ۔19 ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے سبھی مریضوں کے رہائشی مقام کو ہاٹ سپاٹ بناتے ہوئے سیل کرنے و سینیٹائز کرنے کی کاروائی کی جارہی ہے

انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سبھی مریضوں کے رہائشی مقام کو ہاٹ سپاٹ بناتے ہوئے سیل کرنے و سینیٹائز کرنے کی کاروائی کی جارہی ہے۔

موقع پر محکمہ پولیس کی ٹیم کو بھی بھیجا گیا تاکہ ان افراد کے رابطے میں آنے والے افراد کی شناخت کی جاسکے۔

چیف میڈیکل افسر نے بتایا آج بی ایچ یو سے موصول رپورٹ میں چھ پولیس اہلکار سمیت 52 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

واضح رہے کہ اب اترپردیش میں 41683 کوروناوائرس کے سے متاثرین افراد ہوگئے ہیں، جس میں 1012 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب ہر ہفتے کے آخر میں سنیچر اور اتوار کو ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاؤ لا سلسلہ جاری ہے، اسی ضمن میں سونبھدر میں 52 نئے کورونا معاملات کے سامنے آنے کی خبر آرہی ہے

واضح رہے کہ آٹھ جون سے مندر مسجد گرودوارے سمیت تمام طرح کی عبادت گاہوں اور شاپنگ مالز کو کھول دیا گیا ہے، اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری پر پورا عمل کرنا ضروری ہے۔

وہیں بچوں کو کھیلنے کے لیے گیمنگ زون اور سینیما گھر پوری طرح بند رہیں گے۔

ضلع انتظامیہ نے شاپنگ مال میں جانے والوں پر شرائط عائد کی ہیں کہ جن لوگوں کے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ ہوں گے، صرف انہی کو شاپنگ مال میں داخلہ دیا جائے گا۔

Last Updated : Jul 16, 2020, 8:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details