اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 51 جوڑوں کی شادی

رامپور کے بلیزنگ گارڈن میں وزیر اعلیٰ شادی اسکیم کے تحت اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایک ہی منڈپ میں جہاں ایک طرف ہندو جوڑے ہندو رسم و رواج کے مطابق پھیرے لے کر شادی کے بندھن سے جڑ رہے تھے تو وہیں، دوسری جانب قاضی حضرات اسلامی شریعت کے مطابق نکاح پڑھا کر مسلم جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے میں مصرف نظر آ رہے تھے۔

وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 51 جوڑوں کی شادی
وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 51 جوڑوں کی شادی

By

Published : Mar 26, 2021, 10:37 PM IST

اترپردیش کے رامپور میں آج وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جہاں 37 ہندو جوڑے شادی کے بندھن سے جڑے وہیں، 14 مسلم جوڑے نکاح کے ذریعہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ اس طرح کل 51 لڑکے لڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 51 جوڑوں کی شادی

رامپور کے بلیزنگ گارڈن میں وزیر اعلیٰ شادی اسکیم کے تحت اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایک ہی منڈپ میں جہاں ایک طرف ہندو جوڑے ہندو رسم و رواج کے مطابق پھیرے لیکر شادی کے بندھن سے جڑ رہے تھے تو وہیں دوسری جانب قاضی حضرات اسلامی تعلیمات کے مطابق نکاح پڑھا کر مسلم جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے میں مصرف نظر آ رہے تھے۔

وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 51 جوڑوں کی شادی

اس موقع پر نکاح کے قاضی مولانا سعید احمد قادری نے بتایا کہ آج یہاں تقریباً 14 مسلم جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ ساتھ ہی انہوں نے آج کی اجتماعی شادی کی تقریب کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اسی طرح سادگی سے شادی کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بدرالدین اجمل کو آسام کی شناخت نہیں بننے دیں گے: امت شاہ

واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی وزیر اعلیٰ شادی اسکیم کے تحت ریاست کے مختلف اضلاع میں ضرورت مند افراد کے لئے اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کرکے جہاں ان کی مذہبی رسم و رواج کے مطابق شادیاں کرائی جاتی ہیں وہیں ان کو ضرورت کا کچھ سامان اور نقدی بھی دی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details