اتر پردیش میں کورونا کے بڑھتے قدم کے سبب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا۔ اس دوران مذہبی مقامات پر پانچ افراد کی شرط عائد کر دی گئی تھی لیکن اب ایک ساتھ 50 لوگ عبادت کر سکتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مسجد کے امام محمود حسن نے کہا کہ ہم اللہ رب العزت کے بہت شکر گزار ہیں، ساتھ ہی حکومت کے بھی شکر گزار ہیں، جنہوں نے عبادت کے لئے مسجد میں پانچ افراد کی شرط پر چھوٹ دیتے ہوئے 50 کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے مساجد پہلے کی طرح نمازیوں سے گلزار ہو جائیں گی۔ سبھی لوگ وبائی امراض کے خاتمے کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
شعیب نے کہا کہ سب سے پہلے ہم اللہ کے شکر گزار ہیں، ساتھ ہی ہم حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک صرف ایک ساتھ پانچ لوگ ہی نماز ادا کر سکتے تھے لیکن نئی گائیڈ لائن کے مطابق اب ایک ساتھ 50 لوگ عبادت کرسکتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ جلد ہی کورونا وائرس کا خاتمہ ہوگا اور سب کچھ پہلے کی طرح معمول پر آجائے گا۔
مقامی شخص شکیل احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز پہلے کے مقابلے بہت کم آ رہے ہیں، جس کے بعد 50 لوگوں کے عبادت کی اجازت دی گئی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ جلد سے جلد اس وبا کا خاتمہ ہو۔