وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے کے بعد متعلقہ افسران کو متاثرین کے لئے فوران راحت رسائی کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر کرہل علاقے میں نورمئی کے سامنے سنگ میل 82کےنزدیک رات تقریبا پونے دو بجے ڈرائیور کو جھپکی آنے کی وجہ سے بس بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 50سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نےزخمیوں کو سیفئی میڈیکل یونیورسٹی بھیج دیا گیا ہے۔ بس میں 75مسافر سوار تھے۔