اردو

urdu

ETV Bharat / state

پریاگ راج: افکو پلانٹ میں دھماکہ، چار افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

اترپردیش کے پریاگ راج میں افکو کمپنی کے پلانٹ میں لگے بوائیلر پھنٹے سے 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ چار کی موت ہوگئی ہے۔ زخمیوں کو افکو کے اندر بنائے گئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پریاگراج: افکو بوائیلرز پلانٹ پھٹنے سے 50 زخمی اور چار کی موت
پریاگراج: افکو بوائیلرز پلانٹ پھٹنے سے 50 زخمی اور چار کی موت

By

Published : Mar 23, 2021, 6:52 PM IST

Updated : Mar 23, 2021, 7:24 PM IST

افکو کمپنی کے پلانٹ میں بوائیلر پھٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس حادثے میں 50 سے زائد ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس حادثے میں چار ملازمین کی موت بھی ہوگئی ہے۔ فی الحال زخمیوں کو افکو کے اندر بنے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان تمام کا علاج جاری ہے۔

پریاگ راج: افکو پلانٹ میں دھماکہ، چار افراد ہلاک، 50 زخمی

ملک میں یوریا بنانے والی مینوفیکچررز کمپنی میں سے پھولپور افکو بھی ایک ہے، منگل کی دوپہر پلانٹ میں کام کرتے ہوئے اچانک تیز آواز کے ساتھ بوائیلر پھٹ گیا۔ بوائیلر کے آس پاس کام کر رہے افراد شدید زخمی ہوگئے، جو لوگ بوائیلر سے دور تھے انہیں بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

بوائیلر پھٹنے سے فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں میں غم و غصہ ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں بوائیلر پھٹ جانے کے واقعات بار بار سامنے آ رہے ہیں۔ ایسے حادثات میں مزدور دم توڑ رہے ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس فورس بھی موقع پرپہنچ گئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد ہی احتیاط کے طور پر افکو پلانٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افکو یوریا بنانے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ افکو میں تین مہینے قبل 22 دسمبر کی دیر رات امونیا گیس لیک ہونے کا بھی سانحہ رونما ہوا تھا جس کے سبب دو سینئر افسر، اسسٹنٹ مینیجر بی پی سنگھ اور ڈپٹی مینیجر ابھینندن ہلاک ہوگئے تھے۔

Last Updated : Mar 23, 2021, 7:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details