اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: 15کروڑ روپے کی مارفین اور 559 لیٹر کچی شراب برآمد

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کی پولیس نے غیر قانونی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے 5 کلو سے زیادہ مارفین برآمد کرنے کے ساتھ ہی الگ الگ تھانوں سے 559 لیٹر غیر قانونی کچی شراب برآمد کی ہے۔ اور اس کاروبار میں ملوث 22 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

5 Millions worth of morphine
بارہ بنکی: 15کروڑ روپے کی مارفین اور 559 لیٹر کچی شراب برآمد

By

Published : Mar 25, 2021, 7:19 AM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ یمونا پرساد کے مطابق زیدپور تھانہ حلقے میں مخبر کی اطلاع پر بدھ کی صبح چندولی گاؤں سے چندولی ضلع کے ابھیشیک سنگھ، بلیہ ضلع کا ہری ورت مشرا اور مئو ضلع کا اوناش وشکرما کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پوچھ گچھ میں سرغنہ ابھیشیک سنگھ نے اعتراف کیا کہ وہ چندولی گاؤں کے محمد خالد عرف منتری اور دوسرے لوگوں سے مارفین خریدنے آتا ہے۔ اس بنیاد پر دی گئی دبش کے دوران محمد خالد عرف منتری اور اس کے دیگر 4 ساتھیوں کے گھر سے 5 کلو 150 گرام مارفین برآمد ہوئی۔ بین الاقوامی سطح پر اس کی قیمت 15 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

بارہ بنکی: 15کروڑ روپے کی مارفین اور 559 لیٹر کچی شراب برآمد

محمد خالد نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ جھارکھنڈ سے کروڈ مال لاکر اسے رفائین کر کے فائین مارفین تیار کرتا ہے۔ پھر مارفین کی پڑیا بنا کر نوجوانوں اور کالجوں میں تقسیم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کیریئر کے ذریعہ یہ لوگ بڑی تعداد میں مارفین ہریانہ میں سپلائی کرتے ہیں۔ خالد نے یہ بھی بتایا کہ اس کے پاس نیپال سے بھی لوگ مارفین خریدنے آتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ لکھنؤ سیتاپور ہردوئی میں بھی مارفین سپلائی کرتا ہے۔ پولیس نے خلاد کے ساتھ اسی گاؤں سے مجم الدین، محمد ریحان، معین الدین اور مختار عالم کو بھی گرفتار کیا ہے۔

اس کے علاوہ ہولی اور پنچائیت انتخابات کے پیش نظر غیر قانونی کچی شراب کے خلاف چلائی جارہی مہم میں 10 تھانوں سے کل 22 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے پاس سے کل 559 لیٹر کچی شراب برآمد کی گئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ یہ مہم مسلسل چلتی رہے گی اور ایسے معاملات میں ملوث افراد پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details