اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچہ چوری کے الزام میں خواتین ہجومی تشدد کا شکار

ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی کے کیرانہ تھانہ علاقے میں بچہ چوری کے الزام میں پانچ خواتین ہجومی تشدد کا شکار ہو گئیں۔

بچہ چوری کے الزام میں عورتیں ہجومی تشدد کا شکار

By

Published : Aug 27, 2019, 9:27 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:44 PM IST

اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرخواتین کو ہجوم کی گرفت سے آزاد کرایا۔
یہ حادثہ تب پیش آیا جب کچھ لوگوں نے بچہ چوری کی افواہ پھیلاکر پانچ خواتین کی پٹائی شروع کردی۔ اتنا ہی نہیں پولیس کی موجودگی میں بھیڑ نے ایک خاتون کے گود سے اس کا ایک برس کا بچہ بھی چھین کر لے جانے کی کوشش کی۔

بچہ چوری کے الزام میں عورتیں ہجومی تشدد کا شکار
اطلاعات کے مطابق یہ خواتین یہاں چارپائی کی رسی بیچنے آئی تھیں جنہیں بھیڑ نے بچہ چوری کے الزام میں پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق ان خواتین کا نام کلپنا، لکھن جادو، کنکائی، بنجارا جادو اور سایانہ ہے۔ ان کا تعلق سورت کے گوریگاؤں سے ہیں۔

یہ خواتین ابھی اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ پانی پت میں رہائش پذیر ہیں۔

اس حادثہ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس ملزمین کی شناخت میں لگی ہوئی ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 12:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details