اردو

urdu

ETV Bharat / state

یمنا ایکسپریس وے پر بس اور کار میں زور دار ٹکر، 5 کی موت - آگرہ نوئیڈا حادثہ

یمنا ایکسپریس وے پر ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک بس اور کار میں زور دار ٹکر ہونے سے پانچ لوگوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

یمنا ایکسپریس وے پر بس اور کار میں زور دار ٹکر
یمنا ایکسپریس وے پر بس اور کار میں زور دار ٹکر

By

Published : Nov 5, 2021, 2:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع متھورا میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 5 افراد کی موت ہو گئی۔ جمعہ کی صبح یمنا ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار بس اور کار میں زبردست تصادم ہوا۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار 4 افراد اور بس ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوجھیل تھانہ علاقے کے قریب یمنا ایکسپریس وے پر نوئیڈا سے آگرہ کی طرف جارہی ایک نجی بس کی ایک کار سے زوردار ٹکر ہوگئی۔اس حادثے میں کار میں سوار ایک خاتون اور تین مرد ہلاک ہوگئے۔ اس دوران پٹھان کوٹ کے رہائشی بس ڈرائیور بلونت سنگھ کی بھی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:آندھراپردیش میں دو سڑک حادثے، پانچ خواتین سمیت سات لوگوں کی موت

ایس پی دیہات شریش چند نے بتایا کہ جمعہ کی صبح تقریباً 4 بجے یمنا ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ فی الحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details