اردو

urdu

ETV Bharat / state

5 Accused Arrested with Charas in Moradabad: مرادآباد میں چرس کے ساتھ 5 ملزم گرفتار - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مرادآباد میں پولیس نے نشہ کے خلاف کمر کس لی ہے۔ جس کے تحت گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ چیکنگ کے دوران مرادآباد پولیس نے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے تقریباً 10 سے 12 لاکھ روپے کی قیمت کی چرس برآمد ہوئی ہے۔ 5 Accused Arrested with Charas in Moradabad

5 Accused Arrested with Charas in Moradabad
5 Accused Arrested with Charas in Moradabad

By

Published : Jul 4, 2022, 1:18 PM IST

مرادآباد: نشہ کے خلاف مرادآباد پولیس نے ایک مہم چلائی اور اسی کے تحت گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اسی دوران مرادآباد تھانہ سول لائن پولیس نے گرام پنچایت اگوان پور کے پاس گاڑی کی چیکنگ کے دوران پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان کے پاس سے تقریباً 10 سے 12 لاکھ روپے کی قیمت کی چرس برآمد ہوئی ہے۔ اکھلیش بدھوریہ نے پریس کانفرنس کرکے پکڑی گئی چرس کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ پکڑے گئے پانچ لوگوں میں دو خواتین اور تین مرد ہیں۔ یہ لوگ کافی وقت سے چرس کا کاروبار کر رہے تھے۔

مرادآباد میں چرس کے ساتھ 5 ملزم گرفتار
پکڑے گئے لوگوں کے پاس سے گاڑی کی سیٹ کے اندر اور سی این جی سلینڈر کے اندر سے تقریباً بارہ لاکھ روپے کی قیمت کی چرس برآمد ہوئی ہے یہ لوگ وشاکھاپٹنم سے چھتیس گڑھ ہوتے ہوئے چرس کو مظفر نگر لے جارہے تھے۔ پکڑے گئے سبھی لوگوں کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔
مرادآباد میں چرس کے ساتھ 5 ملزم گرفتار
سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایس پی سٹی نے بتایا کہ پکڑے گئے لوگوں کے خلاف پہلے بھی تھانے میں مقدمہ درج ہے اور یہ پہلے بھی اسی ظلم میں جیل جا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details