اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو ضلع میں کورونا وائرس کے 43 نئے کیسز

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں کورونا پازیٹیو کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران ضلع میں 43 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں ایک ہی گھر سے سات افراد کی کووڈ 19 رپورٹ پازیٹیو پائی گئی ہے۔

By

Published : Aug 16, 2020, 2:32 PM IST

گزشتہ تین روز کے دوران مئو ضلع میں 43 کورونا پازیٹو کیسز
گزشتہ تین روز کے دوران مئو ضلع میں 43 کورونا پازیٹو کیسز

مئو ضلع کے ندول گاؤں میں تمام افراد خانہ کی کورونا پازیٹیو رپورٹ آئی ہے جس کے بعد انہیں ہوم کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ تین روز کے دوران مئو ضلع میں 43 کورونا پازیٹو کیسز

ڈاکٹروں کی ٹیم روزانہ ان کے گھر دورہ کر کے چیک اپ کر رہی ہے۔ کورونا پازیٹیو مریضوں میں ایک چھوٹی بچی بھی شامل ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق پورے گاؤں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ یہاں حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق احتیاطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مئو ضلع میں کورونا پازیٹیو کیسز کی کل تعداد 553 پہنچ چکی ہے۔ ضلع میں اب تک بچاس سے زیادہ علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

مئو ضلع میں کورونا وائرس سے کل چار افراد کی موت ہو چکی ہے۔ کووڈ کنٹرول سینٹر کے انچارج کے مطابق فیلڈ ٹیمیں اپنے حلقوں میں متواتر سرچ مہم چلا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details