اردو

urdu

ETV Bharat / state

41 Hospitals Sealed in Muzaffarnagar مظفر نگر ضلع کے 41 اسپتال سیل، 33 کو نوٹس جاری - 41 Hospitals Sealed in Muzaffarnagar

مظفر نگر ضلع میں 41 اسپتالوں کو سیل کردیا گیا جب کہ 33 کو نوٹس جاری کرت ہوئے محکمۂ صحت نے فوری کارروائی کی ہے۔ Health Department in Muzaffarnagar

مظفر نگر ضلع کے 41 اسپتال سیل، 33 کو نوٹس جاری
مظفر نگر ضلع کے 41 اسپتال سیل، 33 کو نوٹس جاری

By

Published : Sep 13, 2022, 1:49 PM IST

مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں 41 نجی اسپتالوں کو محکمۂ صحت کی ٹیم نے سیل کر دیا اور 33 کو نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمۂ صحت نے فوری کارروائی کی۔ محکمۂ صحت کی کارروائی سے ضلع کے ساتھ ساتھ دیہات کے علاقوں کے سبھی ڈاکٹرز میں کہرام مچ گیا ہے۔ 41 Hospitals Sealed and 33 Noticed in Muzaffarnagar District

مظفر نگر ضلع کے 41 اسپتال سیل، 33 کو نوٹس جاری

یہ بھی پڑھیں:

مظفرنگر چیف میڈیکل آفیسر مہاویر سنگھ فوجدار نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کافی روز سے شہری اور دیہاتی علاقوں میں نرسنگ ہوم اسپتال کی خامیوں کی کافی کچھ خبر سننے کو مل رہی تھی۔ ہم نے آج ٹیم بنا کر شہری اور دیہاتی علاقوں میں بنا سرٹیفکیٹ کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں چل رہے اسپتال، میڈیکل اسٹور اور ڈائیگناسٹک سینٹر پر کارروائی کی ہے۔ اس میں 40 سے زائد اسپتالوں کو سیل کیا گیا ہے اور 30 سے زائد کو محکمۂ صحت کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں چیف میڈیکل آفیسر نے جانچ میں پایا کہ بہت سے اسپتال فرضی طریقے سے چل رہے تھے اور بہت سے اسپتالوں میں ڈاکٹرز موجود نہیں تھے۔ صرف ان کے نام سے ہی اسپتال چل رہے تھے۔ بی یو ایم ایس ڈاکٹرز آپریشن کر رہے تھے۔ ان جیسے اسپتالوں کو سیل کیا گیا ہے اور کچھ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ بنا لائسنس کے اسپتال اور میڈیکل اسٹورز پر ماضی میں بھی کارروائی کی گئی ہے اور آئندہ بھی کی جاتی رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details