اتوار کے روز ریاست کے کئی اضلاع میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کل 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کانپور ڈویژن میں 18، پریاگراج میں 13، کوشامبی میں 4، آگرہ میں 3، وارانسی، پرتاپ گڑھ اور رائے بریلی اضلاع میں ایک ایک شخص ہلاک ہوئے ہے جبکہ 30 سے زیادہ افراد جھلس گئے ہیں۔
بجلی گرنے سے سب سے زیادہ نقصان کانپور ڈویژن میں ہوا ہے۔ کانپور دیہی علاقوں کی تحصیل بھگنی پور کے مختلف گاؤں میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں گھاٹم پور میں ایک، ضلع فتح پور میں سات اور ہیرپور کے گاؤں میں دو افراد کی موت ہوگئی۔
باندا کوتوالی کے علاقہ موتیاری گاؤں میں ایک 13 سالہ بچی اور انناؤ کے گاؤں سرائے بیدرا میں دو بچے کی جان چلی گئی۔ گھاٹم پور میں 38 مویشیوں کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔
پریاگراج میں گرج چمک کے ہوئی بارش کے دوران مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے اور چار افراد زخمی ہو گئے۔