اردو

urdu

ETV Bharat / state

Man Killed In Aligarh علیگڑھ میں کمرے میں سوئے ہوئے شخص کا قتل - یوپی کے کرائم

قصبہ کوریا گنج میں ایک مکان میں سوئے ہوئے 40 سالہ شخص کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا ہے۔ 40 year Old man killed in Aligarh

علیگڑھ میں کمرے میں سوئے ہوئے شخص کا قتل
علیگڑھ میں کمرے میں سوئے ہوئے شخص کا قتل

By

Published : Aug 14, 2022, 7:46 PM IST

علیگڑھ:ضلع علیگڑھ کے آکر آباد کے قصبہ کوریا گنج میں واقع ایک مکان کے کمرے میں سوئے ہوئے باب الدین عرف نہنا نامی 40 سالہ شخص کا نامعلوم حملہ آوروں نے بے دردی سے قتل کردیا، جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ Man Killed In Aligarh

علیگڑھ میں کمرے میں سوئے ہوئے شخص کا قتل

اس سلسلہ میں مقتول کی بیٹی تمنا نے بتایا کہ اس کے والد باب الدین رات کو اپنے گھر کے کمرے میں سوئے تھے۔ صبح جب گھر والے بیدار ہوئے تو دیکھا کہ کمرے باب الدین کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔ مقتول کے سر، چہرے سمیت جسم کے دیگر حصوں پر چاقو کے نشانات ہیں۔ اہل خانہ نے کسی سے دشمنی کی تردید کی ہے۔ لیکن جس طرح سے یہ قتل ہوا ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کسی دشمنی کی وجہ سے ہی یہ قتل کیا گیا ہے۔

علیگڑھ میں کمرے میں سوئے ہوئے شخص کا قتل

شیو پرتاپ سنگھ (ڈی ایس پی، برلا) نے بتایا کہ قتل کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی ہے، نامعلوم حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔ تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ قتل کیوں ہوا، کس نے کیا یہ اب پولیس کی تفتیش میں ہی پتہ چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Motorcycle mechanic Killed In Aligarh: علیگڑھ میں موٹر سائیکل مکینک کا قتل

ABOUT THE AUTHOR

...view details