اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minor Girl Raped and Murdered in Bulandshahr بلند شہر میں 4 سالہ بچی کاجنسی زیادتی کے بعد قتل - بلند شہر میں شرمناک واقعہ پیش آیا

بلند شہر کے جہانگیر آباد علاقے میں ایک چار سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اس کا قتل کر دیا گیا۔ لڑکی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ اس دوران وہ اچانک اپنے گھر والوں کی نظروں سے اوجھل ہوگئیں۔ گھر والے اسے ڈھونڈ رہے تھے۔

جنسی زیادتی کے بعد قتل
جنسی زیادتی کے بعد قتل

By

Published : Apr 24, 2023, 8:44 AM IST

بلند شہر: ضلع کے جہانگیر آباد میں اتوار کی رات ایک چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور اس کے بعد اس کا قتل کر دیا گیا۔ لڑکی گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ اس دوران وہ شام 4 بجے اچانک لاپتہ ہوگئی۔ گھر والے اسے ڈھونڈ رہے تھے۔ رات گئے معصوم کی نعش پڑوسی نوجوان کے گھر سے ملی۔ موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ پولیس بھی موقع واردات پر پہنچ گئی۔ نوجوان کی زبردست پٹائی کرنے کے بعد لوگوں نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

مذکورہ علاقہ کے عہدیدار انوپشہر انویتا اپادھیائے نے بتایا کہ ایک شخص کا خاندان جہانگیر آباد شہر کے ایک محلے میں رہتا ہے۔ ان کے خاندان میں ایک چار سال کی بچی تھی۔ لڑکی اتوار کی شام چار بجے اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ اس دوران اچانک محلے کا ایک نوجوان لڑکی کو اپنے ساتھ لے گیا۔ وہ لڑکی کو اپنے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس کے بعد راز فاش ہونے کے خوف سے لڑکی کو قتل کر کے اس کی لاش بستر کے نیچے چھپادی۔

اسی دوران لڑکی کے گھر والے اس کی تلاش میں مصروف تھے۔ اس کے باوجود بچے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی۔ اس کے بعد اہل خانہ نے محلے میں رہنے والے لوگوں کے گھر جا کر تلاشی شروع کی۔ اس دوران گھر والے پڑوسی نوجوان کے گھر پہنچ گئے۔ یہاں بچی کی لاش بستر کے نیچے سے ملی۔ اس پر موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ لوگوں نے ملزم نوجوان کو پکڑ لیا۔ اس کے بعد اس کی زبر دست پٹائی کی گئی، اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لوگوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید پڑھیں:آٹھ سالہ بچی کا جنسی زیادتی کے بعد قتل

پولیس نے ملزم کے گھر سے بچی کے خون آلود کپڑے بھی برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس نے لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔ ساتھ ہی زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details