پولیس نے یہاں بتایا کہ وندھیا چل تھام کے نزدیک دیوان گھاٹ پر گنگا ندی میں ڈوبنے سے ایک عقیدت مند کی موت ہوگئی۔ پولیس نے غوطہ خور کی مدد سے اس کی لاش کو باہر نکالا۔پولیس نے بتایا کہ ضلع وارانسی کے پھولپور تھانہ علاقے سےپانچ افراد وندھواسنی دیوی کا درشن کرنے گئے تھے۔
بدھ کی صبح دیوان گھاٹ پر نہاتے وقت شیلندر سنگھ کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔اسی تھانہ علاقے کے بروہی گاؤں کے نزدیک کرنا وتی ندی میں ڈوبنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔
پولیس نے کہا کہ چیلہا تھانہ علاقے کے جگدیش پور گاؤں باشندہ گڈو سسرال میں رہ کر مزدوری کرتا تھا۔ منگل کی شام تقریبا سات بجے ندی عبور کررہا تھا۔ اچانک پانی میں اضافہ ہوگیا وہ گہرے پانی میں چلا گیا اور اس کی موت ہوگئ۔
پولیس نے بتایا کہ ایک دیگر حادثے میں امریش مودنوال بدھ کی صبح اپنے زیر تعمیر مکان کی تری کررہا تھا۔ اچانک پائپ میں کرنٹ اتر گیا جس کی زد میں آنے سے اس کی موت ہوگئی۔ وہیں منگل کی دیر رات ایک ٹرک اور ڈی سی ایم کے درمیان ہوئی ٹکر میں ڈی سی ایم ڈرائیور کی موت ہوگئی۔جبکہ کنڈکٹر زخمی ہوگیا۔ اس کا علاج چل رہا ہے۔