اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے بہترعلاج کے لیے ہدایات جاری کیں ہیں۔ انہوں نے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ پولیس نے یہاں بتایا کہ یہ حادثہ قومی شاہراہ 28 پر روناہی کے علاقے میں سوہول چوک کے نزدیک پیش آیا۔ دو زخمیوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ آٹو غلط سمت میں تھا ۔
ایودھیا: ٹرک اور ٹیمو میں تصادم، 4 افراد ہلاک
اتر پردیش میں ایودھیا کے روناہی علاقے میں جوبیر گنج کے نزدیک آج صبح ٹرک اور ٹیمپو کی آمنے سامنے ٹکر ہونے سے چار افراد کی موت ہو گئی اور نو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حادثے کا شکار افراد آٹو سے سریو کے ڈھیموا گھاٹ پر مچھلی پکڑنے جا رہے تھے۔ مہلوکین اور زخمی پورا قلندر کے بھدرسا کے رہنے والے ہیں۔ آٹو میں کل 13 افراد سوار تھے۔ صبح آٹو ڈرائیور راستہ بھٹک گیا تھا ، جس کی وجہ سے تمام آٹو غلط سمت سے واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران ایک آٹو اور سامنے سے آ رہے ایک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر ہو گئی ۔یواین آئی ۔ ک ج
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا میں ایک سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کی آتما کی شانتی کے لیے دعا کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام زخمیوں کے بہتر علاج کے لیے ہدایات جاری کیں ہیں۔