پریاگ راج:اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے مٹھی گنج علاقے میں منگل کی دوپہر ایک خستہ حال مکان کا اگلا حصہ زمیں دوز ہونے سے اس کے ملبے میں دب کر 4 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔Four Killed and 10 Injured in Prayagraj
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر دکھ کر اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کو چار ۔ چار لاکھ روپئے مالی تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی نے اس حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کی روح کی تسکین کی دعا اور مغموم اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
پریاگ راج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس راکیش کمار سنگھ نے بتایا کہ مٹھی گنج تھانہ علاقے میں ہٹیا پولیس چوکی کے نزدیک واقع مکان کا اگلا حصہ زمیں دوز ہوگیا۔ اس کے ملبے کے نیچے دب کر چار افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے راحت رسانی کے کام کے دوران ملبے سے دو لاشیں پہلے ہی نکال لیں تھیں۔