پولیس کے مطابق انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ فرخ آباد شہر میں مشکوک طور پر گھوم رہے تھے۔ لیکن گرفتار شدہ افراد کا کہنا ہے وہ جموں و کشمیر میں مسجد بنانے کے لیے چندہ جمع کرنے کے غرض سے شہر میں گھوم رہے تھے۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ' ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل بھی پے ٹی ایم کے ذریعے 41 ہزار روپے ٹرانسفر کیے تھے۔'