اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ میں چار کورونا مریضوں کی تصدیق - متاثر کو میرٹھ میڈیکل کالج میں بھرتی کرایا گیا

میرٹھ میں چار اور کورونا کے مریض کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کی نیند اڑگئی ہے، اس واقعہ کے بعد علاقے کے تین گھروں کو سیل کردیا گیا ہے۔

میرٹھ میں چار کورونا مریضوں کی تصدیق
میرٹھ میں چار کورونا مریضوں کی تصدیق

By

Published : Mar 29, 2020, 10:12 AM IST

میرٹھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اس وبا کے چار مریض ملنے سے محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے متاثرین میں ایک خاتون اور اس کے تین بھائی شامل ہیں۔

کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد ڈی ایم نے وہاں واقع تین گھروں کو سیل کردیا ہے اور تمام سفری تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چاروں مریضوں کو میرٹھ کے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ متاثرہ 19 مارچ کو مہاراشٹر کے امرواتی سے خورجہ پہنچا تھا جس کی وجہ سے گھر کے دیگر افراد میں اس وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے، متاثر کو میرٹھ میڈیکل کالج میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

پولیس متاثر کے سفری تفصیلات تلاش کررہی ہے ان سے ملنے والے 50 افراد پر خصوصی نگاہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details