اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: کورونا سے اب تک 39 افراد ہلاک - بریلی میں کورونا

ریاست اترپردیش کے بریلی میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، بریلی میں متاثرین کی تعداد 1250 ہوگئی ہے۔

بریلی: کورونا سے اب تک 39 افراد ہلاک
بریلی: کورونا سے اب تک 39 افراد ہلاک

By

Published : Jul 25, 2020, 6:32 PM IST

بریلی میں اب تک اس مہلک وبا سے 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کووڈ 19 کے ضلع سرویلنس آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار نے بتایا کہ فتح گنج مغربی کے کھرکہ کے رہائشی چار نوجوان اور ایک خاتون کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے۔ میڈیکل موبائل یونٹ ٹیم کا ایک ممبر بھی مثبت پایا گیا ہے۔

اسی دوران قلعہ چھاؤنی کے رہائشی نوجوان،گرین پارک کے باپ بیٹے اور مڑی ناتھ کی ماں بیٹی کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ صدر بازار کینٹ کی رہائشی ایک بزرگ خاتون، پریم نگر کی رہائشی خاتون، بہاری پور کے ایک بزرگوار اور کرولان کی رہائشی خاتون مثبت آئی ہیں۔

ڈاکٹر ونیت شکلا، سی ایم او، بریلی

اس کے علاوہ ماڈل ٹاؤن، کرمچاری نگر، بالاجی بہار، کنہیا ٹولا، سی بی گنج میں رہنے والے نوجوانوں کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ اسکے علاوہ سول لائنس اور پریم نگر کے رہنے والی دو خواتین بھی کورونا سے متاثرہ پائی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ، روہیل کھنڈ یونیورسٹی کیمپس کے رہائشی دو ملازمین اور اس کے کنبہ کے دو افراد، اس کے علاوہ تھانہ بٹھری پولیس اسٹیشن کے تین پولیس اہلکار بھی مثبت پائے گئے ہیں۔

بروز جمعہ ضلع کی تحصیل میر گنج کے رہنے والے 58 سالہ بزرگ کا کووڈ ایل ٹو اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ فتح گنج مغربی کے رہائشی نوجوان کو جمعرات کی دوپہر کو طبیعت خراب ہونے کے سبب علاج کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا۔ یہاں ٹرو نیٹ سے رپورٹ مثبت آئی ہے۔ نوجوان کی بھی بروز جمعہ موت ہو گئی۔

ضلع انتظامیہ نے واضح کیا کہ پریشان ہونے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ضلع میں 29 کلسٹر تشکیل دیئے گئے ہیں۔ یہاں زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔ سروے مکمل ہو رہا ہے۔ اگر اور بھی نمونے ہوں گے تو ہم پہلے انفیکشن پکڑ پائیں گے۔ اس طرح اموات کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے۔ کلسٹر سیل ہونے کا مطلب ضروری کام سے نکلنے دیا جائےگا۔ لیکن غیر ضروری آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔ ضروری سامان کی خرید فروخت کے لیئے بازار بھی کھلا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details