اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر میں کورونا کے 380 نئے کیسز درج

جمعہ کو موصول ہوئی رپورٹ میں 380 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ راحت کی بات یہ بھی ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے 653 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 5328 ہوگئی۔

مظفرنگرمیں کورونا کے380 نئے کیسز درج
مظفرنگرمیں کورونا کے380 نئے کیسز درج

By

Published : May 15, 2021, 10:01 AM IST

اترپردیش کے مظفرنگر میں کورونا وائرس کے جمعہ کو 380 نئے کیس درج ہوئے، ساتھ ہی 653 مریض صحتیاب ہوئے اور3 افراد کی اس وبا سے موت ہوئی اور اب تک 218 کے قریب مثبت مریضوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ جمعہ کے دن بھی ضلع میں 380 مثبت کیس پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔

جمعہ کو موصول ہوئی رپورٹ میں 380 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ راحت کی بات یہ بھی ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے 653 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 5328 ہو گئی۔

مظفر نگر میں اب تک 218 کے قریب کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔ مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 380 نئے کیس پائے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم اب تک تقریباً 21631 کے قریب متاثرہ افراد کو صحتیاب کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details