ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اتر پردیش میں آج 378 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
آگرہ میں سب سے زیادہ 882، کانپور نگر میں 369، دارالحکومت لکھنؤ میں 386، سہارنپور میں 258، نوئیڈا میں 457، میرٹھ میں 437، فیروزآباد میں 273، مراد آباد میں 227، غازی آباد میں 328، بارہ بنکی میں 156، وارانسی میں 189، علی گڑھ میں 154، بلند شہر میں 121 کورونا کے متاثر پائے گئے ہیں۔
صوبے میں اب تک 4843 مریض صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں۔
آگرہ سے 756، غازی آباد سے 211، نوئیڈا سے 280، میرٹھ سے 314، کانپور سے 305، سہارنپور سے 207، وارانسی سے 113،دارالحکومت لکھنؤ سے 300
اور اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ وہیں اتر پردیش میں کورونا وائرس سے اب تک 217 موت ہوئی۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، باوجود اس کے پانچویں مرحلے کے لاک ڈاؤن میں کافی چھوٹ دی گئی ہے۔ ایسے میں اس کے پھیلاؤ میں اور اضافہ ہوسکتا ہے۔