اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کورونا کے تین ہزار 771 نئے کیسز - corona pandemic in west bengal

عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں تین ہزار سات سو سے زائد نئے کسز سامنے آئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا کے تین ہزار 771 نئے کیسز
مغربی بنگال میں کورونا کے تین ہزار 771 نئے کیسزمغربی بنگال میں کورونا کے تین ہزار 771 نئے کیسز

By

Published : Oct 17, 2020, 8:58 AM IST

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین ہزار 771 کیسز سامنے آئے ہیں ہیں، اس دوران کولکاتا اور اس کے اطراف میں کل 51 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں آج سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ریاستی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں آج سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

محکمے نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 51 لوگوں کی موت ہوئی ہے، اس طرح بنگال میں مرنے والوں کی کل تعداد پانچ ہزار 132 ہوگئی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

محکمے صحت نے کہا کہ ریاست میں صحتیاب ہونے والے لوگوں کی کل تعداد 32 ہزار پانچ سو سے زائد ہے، لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے معاملات میں اضافہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق آنے والے دنوں میں مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے تین ہزار 771 نئے کیسز

مغربی بنگال میں ان دنوں تہوار کا سیزن ہے، ماہرین کی ٹیم پہلے ہی وارننگ دے چکی ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہونے والا ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا گیا تو نتیجہ اور تشویش ناک ہوسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details