ریاست اترپردیش کے ضلع سونبھدر میں پپری تھانے کے 17 پولیس اہلکار و گنرپنچایت رینوکوٹ کے چیئر مین سمیت 36 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 228 ہوگئی ہے۔
مجموعی 228 متاثرین میں سے 71 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، جبکہ آج موصول رپورٹ میں 17 پولیس اہلکار اور ایک چیرمین شامل ہیں چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ایس کے اپادھیائے نے بتایا کہ بی ایچ یو سے موصول رپوٹ میں کل 36 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں مجموعی 228 متاثرین میں سے 71 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، جبکہ آج موصول رپورٹ میں 17 پولیس اہلکار اور ایک چیرمین شامل ہیں۔
خیال رہے کہ کل سونبھدر میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت 52 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
ان میں محکمہ پولیس کے چھ اور ضلع عدالت میں کام کرنے والے دو افراد شامل ہیں۔
ان سبھی مریضوں کو علاج کے لیے کووڈ۔19 ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سبھی مریضوں کے رہائشی مقام کو ہاٹ سپاٹ بناتے ہوئے سیل کرنے و سینیٹائز کرنے کی کاروائی کی جارہی ہے۔
موقع پر محکمہ پولیس کی ٹیم کو بھیجا گیا تاکہ متاثرین کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی شناخت کی جاسکے۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں کورونا وائرس متاچرین کی تعداد 43 ہزار 441 ہوچکی ہے، جس میں 1 ہزار 46 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ یہاں لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب ہر سنیچر اتوار کو ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔
آٹھ جون سے مندر مسجد گرودوارہ سمیت تمام عبادت گاہوں اور شاپنگ مالز کو کھول دیا گیا ہے، اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری پر عمل کرنا ضروری ہے۔
لیکن وہیں بچوں کو کھیلنے کے لیے گیمنگ ژون اور سینیما گھر پوری طرح بند رہیں گے۔
ضلع انتظامیہ نے شاپنگ مالز میں آنے والوں پر یہ شرائط عائد کی ہیں کہ جن لوگوں کے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ ہوں گے، صرف انہیں ہی شاپنگ مال میں داخلہ دیا جائے گا۔