اردو

urdu

لکھنؤ: اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 3500 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوں گے

دارالحکومت لکھنؤ میں اجتماعی شادی اسکیم کے تحت آج 3500 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ اس تقریب میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

By

Published : Mar 18, 2021, 10:14 AM IST

Published : Mar 18, 2021, 10:14 AM IST

لکھنؤ: اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 3500 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوں گے
لکھنؤ: اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 3500 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوں گے

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج سب ڈویژن سطح پر اجتماعی شادی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ محکمہ لیبر کے زیر اہتمام اس اجتماعی شادی کے پروگرام میں 3500 جوڑوں کی شادی ہوگی۔ پنڈال کا جائزہ لینے آئے وزیر مملکت برائے مزدور منوہر لال نے بتایا کہ ورنداوان اسکیم میں 3500 جوڑوں کی اجتماعی شادی ہوگی، جس میں مختلف مذاہب کے جوڑوں کی شادی کروائی جائے گی اور ان کے اہل خانہ کے کھانے پینے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

35 ہزار لوگوں کے شامل ہونے کا امکان

اس پروگرام میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ساتھ ہی سوامی پرساد موریہ، منو لال کوری، اترپردیش حکومت کے عہدیدار اور دیگر عوامی نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ توقع ہے کہ اس پروگرام میں تقریبا 35 ہزار افراد کی شرکت ہوگی۔

لکھنؤ: اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 3500 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوں گے

شادی کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں

ریاستی وزیر محنت و روزگار سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ ریاستی حکومت مزدوروں، غریبوں اور معاشی طور پر کمزور لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کی زندگی کو آگے بڑھانے کے لیے بہت ساری فلاحی اسکیمز اور پروگرامز چلارہی ہے۔ مزدوروں کو اب اپنی بیٹیوں کی شادی اور بچوں کی تعلیم کی فکر کرنے کی ضروت نہیں ہوگی۔ اس اجتماعی تقریب میں 3500 جوڑوں کی شادی ہوگی، جو دنیا میں ایک ساتھ بہت ساری شادیوں کا ریکارڈ قائم کرے گی۔

اجتماعی شادی تقریب میں شادی کرنے پر 75 ہزار کی مالی مدد دی جائے گی

سوامی پرساد موریہ نے بتایا کہ رجسٹرڈ مزدوروں کی بیٹیوں کا انتخاب اتر پردیش بھون اور دیگر تعمیراتی ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیرانتظام کنیا ووہا سہایتہ یوجنا کے تحت کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ایک رجسٹرڈ تعمیراتی مزدور کی بیٹی کی شادی کے لیے 55 ہزار کی مالی امداد دی جاتی ہے۔ بین ذات شادی کرنے پر 65 ہزار کی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے اور اجتماعی شادی تقریب میں شادی کرنے پر 75 ہزار کی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک تعمیراتی مزدور کی دو بیٹیاں فائدہ حاصل کر سکتی ہیں۔ شادی کرنے کے لیے دلہن کی عمر 18 سال اور دولہا کی عمر 21 سال سے زیادہ ہونا چاہیے اور اس منصوبے کا فائدہ اٹھانے کے لیے مزدو ر کا رجسٹریشن 100 دن پرانا ہونا چاہیے۔

لکھنؤ: اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 3500 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوں گے

انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں لکھنؤ، ہردوئی، سیتا پور، رائے بریلی، اناؤ، لکھیمپور کھیری اور بارہ بنکی سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی بیٹیوں کی شادی کی جارہی ہے۔

شادی کے انتظامات کو مکمل کرنے کی ذمہ داری سینئر عہدیداروں کے سپرد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے موقع پر ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا ، تاکہ ان بیٹیوں کو محسوس ہو کہ ان کی شادی میں پوری انتظامیہ ان کی خاندان کی طرف سے سارے رسمیں ادا کر رہا ہے۔یہ ازدواجی پروگرام حیرت انگیز ہوگا اور یہ معاشرے کے لئے ایک مثال قائم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت غریبوں کی بیٹی کی شادی میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونے دے گی۔

ڈی ایم نے شادی کی تیاریوں کا جائزہ لیا

اجتماعی شادی کے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش بھی ورینداون یوجنا پہنچ گئے۔ اس دوران پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران ، ضلع مجسٹریٹ نے دیر شام تک تمام انتظامات درست کرنے کی سخت ہدایت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details