میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ شہر کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں 34 واں تقسیم اسناد اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں لڑکیوں کی خاطر خواہ تعداد کو دیکھتے ہوئے یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈل حاصل کر کے ان بیٹیوں نے پھر سے بتا دیا کہ کسی بھی شعبہ میں ہماری بچیاں لڑکوں سے کم نہیں ہیں۔ یونیورسٹی کے اس کانووکیشن پروگرام میں یونیورسٹی کی چانسلر و یو پی کی گورنر آنندی بین پٹیل نے شرکت کی اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ٹاپر طلبا و طالبات کو گولڈ میڈل و اسناد سے نوازا ۔ 34th Convocation Ceremony Of Chaudhary Charan Singh University
میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں منعقدہ کانووکیشن میں شرکت کرتے ہوئے یونیورسٹی کی چانسلر و یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل نے تعلیم کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے سماج اور ملک کے لئے اس کی ضرورت اور اہمیت بیان کی اور مختلف شعبہ جات میں آگے بڑھ رہی لڑکیوں کے اس قدم کو مستقبل کے لئے خوش آئند بتایا۔ وہیں گولڈ مڈل حاصل کرنے والی طالبات نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے والدین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا سماج میں اپنے جیسی غریب طلباء کی مدد کرنے کا بھی عزمِ کیا تاکہ وہ بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں اور موجودہ ماحول میں مشکلات اور گمراہی کا شکار نہ ہو۔ طالبات کا کہنا ہے کہ وہ آج جس مقام پر پہنچی اس کے لئے وہ اپنی جیسی دوسری لڑکیوں کو بھی آگے لانے کی کوشش کریں گی تاکہ وہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں پیچھے نہ رہیں۔ Convocation Ceremony In Meerut