اس کے علاوہ کووڈ۔19 کی وجہ سے بیوا ہوئیں عورتوں اور بے سہارا بچیوں کو بھی مختلف اسکیمات سے منسلک کرایا جائے گا۔
واضح ہو کہ ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں مختلف متعلقہ محکموں سے اب تک 61 درخواست حاصل ہوئی ہیں۔ ان میں سے تمام تفتیش کے بعد 34 امیدوار کا اس اسکیم کے لئے انتخاب کیا جا چکا ہے۔
اس اسکیم سے مستفید ہونے کے لئے کووڈ۔19 سے ہوئی موت کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ اس کے لئے کورونا مثبت ہونے کی رپورٹ، ایکس رے سٹی اسکین جس میں کووڈ۔19 کی تصدیق ہو، اسے پیش کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:تلنگانہ:غریبوں کے لیے ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح
اس کے علاوہ کووڈ۔ 19 سے ہوئیں بے سہارا ہوئی بچیوں کو ترجیح کی بنیاد پر کنیا سمنگلا اسکیم، بیوا پینشن اور خواتین کے لئے چل رہیں مختلف اسکیمات سے مستفید کرایا جائے گا، جس سے ایسی لڑکیوں اور بچوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہو۔