اردو

urdu

ETV Bharat / state

نقل مافیہ گروکے تین لوگ گرفتار - utter pradesh news

اترپردیش ثانوی امتحان بورڈ (مادھمک شکشا بورڈ) میں امتحانی سوال نامہ آؤٹ کرنے والے منظم گروہوں کے تین ممبران کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے سوال نامہ برآمد کر لیا ہے۔

نقل مافیہ گروہ حراست میں
نقل مافیہ گروہ حراست میں

By

Published : Feb 29, 2020, 5:25 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:33 PM IST

اترپردیش ثانوی امتحان بورڈ (مادھمک شکشا بورڈ) کے ہائی اسکول کے سوشل سائنس پیپر کی سیل توڑ کر موبائل سے فوٹو اور فوٹو اسٹیٹ کے ذریعہ ناجائز فوائد حاصل کرنے کی غرض سے پیپر تقسیم کرنے والے منظم گروہ کے تین ممبروں کو گرفتار کر پولیس نے بڑی کامیاب حاصل کی۔

نقل مافیہ گروہ حراست میں

اتر پردیش بورڈ امتحان اترپردیش کے تمام اضلاع میں 18 فروری سے شروع ہوا۔ حکومت کی جانب سے مذکورہ امتحان کو نقل کیے بغیر مکمل کرنے کے لئے ضروری ہدایات دی گئیں۔ حکومت کی ہدایات کے مطابق، ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار اور پولیس کپتان وپن کمار مشرا نے سبھی انچارج پولیس اسٹیشن اور اسپیشل آپریشن گروپ کو متحرک کیا گیا تھا اور تالیف اور کارروائی کے لئے ہدایات بھی مرتب کی گئی تھی۔

اس سلسلے میں آج راجندر پرساد پانڈے ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر بہرائچ کے ذریعہ سیکشن نمبر 4-10 یوپی امتحان (نامناسب وسائل کی روک تھام) ایکٹ 1998، کے تحت تھانہ درگاہ شریف میں نامعلوم افراد کے نام درج کیا گیا تھا۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے اڈیسنل پولیس کپتان اجے پرتاپ، سرکل آفیسر شہر ٹریمبک ناتھ دوبے نے اعلی حکام کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ درگاہ شریف کے تحت محلہ بخشی پورا ریلوے کراسنگ کے نزدیک مندر کے پاس سے تین ملزم پرمود کمار تیواری ولد ترلوکی ناتھ تیواری ساکن نیو بستی بخشی پورہ، شیوا ابن شنکر بنرجی ساکن نئ بستی بخشی پورہ، سندیپ تیواری ابن رام کمار تیواری ساکن نارائن پور معافی اسٹیشن کھڑگو پور ضلع گونڈا کو گرفتار کیا گیا۔

ان کے پاس سے دو سیٹ فوٹو کاپی سوشل سائنس سوال نامہ۔2020، متعدد انتخاب والے سوالات پر ٹک لگا ہوا سوشل سائنس سوالیہ پیپر 2020 کا 01 سیٹ سوشل سائنس کے سوال نامے سے متعلق حل کیا ہوا تحریری شدہ سیٹ کی فوٹو کاپی۔ 03 عدد موبائل اور نقد 1370 روپے وصول ہوئے- ملزمان کو پولیس تھانہ درگاہ شریف میں مقدمہ درج کر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details