مظفر نگر میں کورونا کے ایک ساتھ 32 مثبت کیسز ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔ اطمینان کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 48 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 32 نئے کیسز ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 202 رہ گئی ہے۔ مظفر نگر میں اب تک 19 کرونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
بتا دیں کہ آج 51 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 32 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
سبھی مثبت مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 825 متاثرہ افراد کو ٹھیک کر کے گھر بھیج چکی ہے۔ اس کی اطلاع ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی ہے۔ جبکہ مزید جانکاری اے ڈی ایم آلوک کمار نے دی۔