اردو

urdu

By

Published : Apr 7, 2020, 3:26 PM IST

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: اترپردیش میں 31 علاقے سیل

اترپردیش میں 31 علاقوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے اور یہاں کسی بھی طرح کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے۔

31 localities in UP districts sealed in lockdown
کورونا وائرس: اترپردیش میں 31 علاقوں کو سیل کردیا گیا

گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جن علاقوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسس پائے گئے ان تمام 31 علاقوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔

دہلی سے آئے تبلیغی جماعت کے دو ارکان کو کورونا ٹسٹ مثبت آ۔ے کے بعد رائے بریلی کے دس علاقوں کو سیل کردیا گیا۔

سیتا پور ضلع کے خیرآباد میں صادق نامی شخص کے مکان میں آٹھ بنگلہ دیشی رہتے تھے جبکہ صادق کا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد علاقہ کو سیل کردیا گیا۔

لکھنو کے صدر بازار کی ایک مسجد میں بارہ تبلیغی جماعت کے ارکان رہ رہےتھے جبکہ گیارہ افراد کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے جسکے بعد سارے علاقہ کو سیل کردیا گیا۔

وارانسی کے چار علاقوں مدن پورہ، بجردیہا، گنگاپور اور لوٹھا کو بھی سیل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ پرتاب گڑھ، ہتھراس، غازی پور، اعظم گڑھ اور کانپور کے مختلف علاقوں کو سیل کردیا گیا۔

سیل کئے گئے علاقوں میں سنیٹائز کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details