اتر پردیش میں کورونا سے 3059 اموات - اترپردیش میں کورونا معاملے
اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں 1 لاکھ 98 ہزار 779 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں، جبکہ اب تک کورونا سے 3059 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست میں 5124 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 63 لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے.
اتر پردیش میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 198,779
لکھنؤ میں 23ہزار 492، کانپور نگر میں 13 ہزار 397، غازی آباد میں 7 ہزار 388، نوئیڈا میں 7311، وارانسی میں 7166، مراد آباد میں 4137،میرٹھ میں 3640، جونپور میں 3473، علی گڑھ میں 3470، بارہ بنکی میں 2976، سہارنپور میں 3031، آگرہ میں 2599، رام پور میں 2650، بستی میں 2168 کی کورونا مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے
صوبے میں اب تک 144,754 مریض ڈسچارج
لکھنؤ سے 16128، کانپور سے 9219، نوئیڈا سے 6344، غازی آباد سے 6264، گورکھپور سے 4974، جونپور سے 2877، مراد آباد سے 2921،آگرہ سے 2175 سے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 3059 موت
کانپور شہر میں 385، لکھنؤ میں 303، وارانسی میں 150، پریاگ راج میں 134، میرٹھ میں 128، گورکھپور میں 112، آگرہ میں 106،مراد آباد میں 95 لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔
ایکٹیو کیسز 49,575 ہیں،
لکھنؤ میں 6660، کانپور میں 3437، پریاگ راج میں 2536، وارانسی میں 1726، بریلی میں 1435 ایکٹو معاملے سامنے آئے ہیں۔
اترپردیش میں کورونا وائرس کا خطرہ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے، خاص طور پر لکھنؤ اور کانپور میں ہر روز کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا اور اموات بھی دیگر اضلاع کے مقابلے زیادہ ہو رہی ہیں۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ ڈور ٹو ڈور سروے کیا جائے تاکہ جلد اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔ اس کے علاوہ اچھی بات یہ ہے کہ اترپردیش میں کورونا سے 73 فیصد سے زائد لوگ شفایاب ہو رہے ہیں۔