اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں شاہ دانا والی درگاہ پر تقریبا 300 زائرین پھنسے ہوئے تھے۔ ان کو ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد وہاں سے نکالا گیا۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

By

Published : Apr 3, 2020, 11:08 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں انتظامیہ کی جانب سے ایک بڑی چوک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہاں درگاہ میں 300 زائرین پھنس گئے تھے۔ انتظامیہ کو بھی اس کی جانکاری دی گئی لیکن انتظامیہ کے افسران نے کوئی توجہ نہیں دی۔ جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم موقع پر پہنچی تب ان سب کو وہاں سے نکالا گیا۔

دراصل شاہ دانا والی درگاہ میں لاک ڈاؤن کے دوران 200 سے 300 افراد پھنس گئے تھے۔ یہ لوگ یہاں درگاہ پر منت مانگنے آئے تھے۔ یہاں الگ الگ ریاستوں سے لوگ آتے ہیں۔ یہ زائرین بھی آئے تھے۔ یہ زائرین لاک ڈاؤن کی وجہ سے 10 روز سے پھنسے تھے۔

اس معاملے میں شاہ دانا والی درگاہ کے متولی عبدالواجد نے 23 مارچ کو تھانہ بارادری کو اس سے متعلق جانکاری دی، لیکن نتیجہ صفر رہا۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ کو معاملے کی جانکاری دی گئی لیکن نتیجہ پھر وہی رہا۔ آخر ای ٹی وی بھارت کی ٹیم کو معاملے کی جانکاری ہوئی۔ جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور سبھی کو باہر نکالا گیا۔ ان کی اسکریننگ بھی کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details