اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں تیس افراد زخمی - ہردوئی سڑک حادثہ نیوز

اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بےقابو ہو کر سڑک کے کنارے پلٹ گئی،بلگرام کوتوالی علاقے میں ہوئے ۔

سڑک حادثے میں تیس افراد زخمی

By

Published : Oct 8, 2019, 8:23 PM IST

اس حادثے میں اس وقت ٹریکٹر ٹرالی پر تقریبا چالیس سے پینتالیس لوگ سوار تھے، حادثے میں دونوں ہلاک ہوگئے جب کی تیس سے زیادہ لوگ زخمی ہیں، جن کی حالت بہت زیادہ نازک ہے ایسے 6 افراد کو ضلع ہسپتال میں ریفر کیا گیا ہے

سڑک حادثے میں تیس افراد زخمی

مادھوگنج پولیس اسٹیشن کے بر بٹا پور گاؤں کے رہنے والے منشا رام کے لڑکے کا منڈن کا پروگرام تھا، جس میں شامل ہونے کے لئے گاؤں سے ایک ٹریکٹر ٹرالی میں تقریبا چالیس سے پینتالیس لوگ ٹریکٹر ٹرالی میں بیٹھ کر جارہے تھے، ان میں خاتون اور بچے بھی شامل تھے، یہ ٹرالی بلگرام کے راجگھاٹ ٹٹ پر منڈن سنسکار کرانے گئی تھی، طبی یہ حادثہ ہوا ٹرالی کھائی میں پلٹ گئی جس کے بعد چیخ و پکار مچ گئی، چیخ و پکار سن کر علاقے کے لوگوں نے کافی جدوجہد کے بعد ان لوگوں کو ٹرالی کے نیچے سے نکالا اور فیر ہسپتال پہنچایا.

اس دردناک حادثے کی خبر ملنے کے بعد علاقے کے ایس ڈی ایم اور پولیس محکمے کے افسر موقع پر پہنچے، ایس ڈی ایم نے بتایا اس حادثے میں شوبھگت اور رانی ہلاک ہوگئے ہیں، باقی زخمی لوگوں کے بہتر علاج کرایا جا رہا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details