برآمد شراب کی عالمی بازار میں قیمت تقریبا 30 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔
تقریبا 30 لاکھ روپئے کی مالیت کی شراب ضبط،2 گرفتار - گرفتار
ریاست اترپردیش کے ضلع ایٹہ کے باغواالا علاقے میں پولیس نے دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریبا3870 لیٹر شراب برآمد کی ہے۔
تقریبا 30 لاکھ روپئے کی مالیت کی شراب ضبط،2 گرفتار
پولیس نے کہا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس کے گشتی دستے نے ناکہ بندی کر کے ایک ٹرک کو روکا اور تلاشی لینے پر اس سے 3870 لیٹر شراب برآمد کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں دو اسملگر محمد شانو اور محمد شعیب کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمین تاج الدین اور محمد وسیم فرار ہوگئے۔ پوچھ گچھ میں اسمگلروں نے قبول کیا کہ شراب ہریانہ سے اسمگلنگ کر کے اترپردیش اور بہار لے جارہے تھے۔