اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر میں کورونا کے تین نئے مثبت کیسز - مظفرنگر میں کورونا کی مجموعی تعداد

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا کی وبا پھیلتی ہی جارہی ہے۔ آج ضلع میں تین مثبت کیسز پائے گئے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

مظفر نگر میں کورونا کے 3 مثبت معاملے سامنے آئے
مظفر نگر میں کورونا کے 3 مثبت معاملے سامنے آئے

By

Published : Jun 2, 2020, 5:13 PM IST

آج ضلع میں 63 افراد کی کورونا جانچ کئی گئی جس میں تین افراد کورونا سے مثبت پائے گئے اور دیگر تمام لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔جس سے اب ضلع میں کورونا کی مجموعی تعداد 54 ہوگئی۔

اے ڈی ایم فائینینس، الوک یادو



یہ سبھی متاثر افراد مظفر نگر سٹی کے دال منڈی کے رہائشی ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی دال منڈی سے ایک خاتون کورونا متاثر پائی گئی تھی۔

آج ضلع میں 3 نئے مثبت واقعات سامنے آنے کے بعد، اب ضلع میں مثبت لوگوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔

مظفر نگر میں کورونا کے 3 مثبت معاملے سامنے آئے
مظفر نگر بیگراج پور میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی 25 متاثرہ افراد کو صحتیاب کر چکی ہے، آج سبھی 3 مثبت کیس کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آیسولیشن وارڈ میں بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔اسکی جانکاری ضلع مجسٹریٹ نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرکے دی۔

اس کی مزید جانکاری اے ڈی ایم فائنینس الوک یادو نے دی اُنہوں نے بتایا ک آج 63 افراد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، جن میں 3 مثبت کیس پائے گئے ہیں۔
ان سبھی کورونا متاثر افراد کو مظفر نگر کے مہادیو ہوٹل کے قرنطینہ مراکز میں رہ رہے ہیں، ابھی کوئی نیا ہاٹ سپاوٹ نہیں بنایا گیا۔اب مظفر نگر میں کرونا مثبت کیس کی تعداد 54ہو گئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details