اردو

urdu

ETV Bharat / state

اب پولیس بھی ہجومی تشدد کا شکار - اتر پردیش

ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں ایک بار پھر ہجومی تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے لیکن اس بار ہجومی تشدد کا شکار خود پولیس اہلکار ہیں۔

3 police constable injured

By

Published : Mar 31, 2019, 7:23 PM IST

ضلع کانپور میں شوہر بیوی کے جھگڑے کو حل کرنے پہنچی پولیس پر مقامی گرام پردھان سمیت متعدد لڑکوں نے اپنے ساتھیو ں کی مدد سے ان پر حملہ کر دیا۔

متعلقہ ویڈیو

پولیس پر کیے گئےحملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے دو حملہ آوروں کو کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کانپور کے بدھنو تھانہ علاقہ کے سین پشچمپارا گاؤں کی رہنے والی عورت گڈڈن نے پولیس میں شکایت کی تھی کہ اس کا شوہر اس کو مارتا پیٹتا ہے،گڈڈن کی شکایت پر چوکی انچارج نے چار سپاہیوں کو اس کے شوہر کو لانے کے لیے گاؤں بھیجا تھا، تاہمپولیس اہلکار جب گڈڈن کے شوہر کو پکڑ کر چوکی لانے لگے تو وہشور مچانے لگا جس پر گاؤں کے سابق پردھان اننت سنگھ کے لڑکوں سمیت متعدد لوگوں نے اپنے پولیس پر حملہ کردیا۔

اس حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن کا طبی معائنہ کرانے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

تازہ اطلاعات کےمطابق پولیس نے اس معاملے میں 17 لوگوں پر مقدمہ درج کیا ہے جس میں اب تک سات لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details