اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں تین ہلاک - پوسٹ مارٹم

ہردوئی کے قاسم پور علاقے میں پیر کو شیو مندر سے درشن کر کے لوٹ رہے تین افراد تیز رفتار بس کی زد میں آنے سے ہلاک ہو گئے۔

سڑک حادثے میں تین ہلاک

By

Published : Jul 22, 2019, 3:23 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں سڑک حادثے میں تین نوجوان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت سرویش (18)، ونود (20) اور سبھاش (21) کے طور پر ہوئی ہے اور ان کا تعلق ملاواں گاؤں سے ہے۔

سڑک حادثے میں تین ہلاک

گذشتہ شام وہ تینوں گھر سے یہ کہہ کر روانہ ہوئے تھے کہ وہ شیو مندر میں 'جَل' چڑھانے کے لیے جا رہے ہیں لیکن صبح میں لوٹتے وقت غوث گنج چوکی کے نزدیک ایک تیز رفتار بس نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

اس حادثے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تیسرے نوجوان نے ٹراما سینٹر میں دم توڑ دیا۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور بس لے کر فرار ہو گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details