اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: بس کنڈکٹر کو لوٹنے والے 3 ملزم گرفتار - اترپردیش

ریاست اترپردیش میں مرادآباد کے تھانہ بلاری علاقے میں 30 جولائی کو بس کنڈیکٹر سے دو ہزار روپئے اور ٹکٹ مشین لوٹنے کے واقعہ میں پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

3 men rob bus conductor at gunpoint in moradabad
مرادآباد: بس کنڈکٹر کو لوٹنے والے 3 ملزم گرفتار

By

Published : Aug 4, 2020, 2:16 AM IST

اطلاعات کے مطابق مرادآباد کے تھانہ بلاری علاقے میں تقریباً رات ساڑھے نو بجے بدایوں روڈ ویز ڈپو کی بس مرادآباد آرہی تھی، اس میں دو نامعلوم نوجوانوں سوار ہوگئے اور کنڈیکٹر کو ڈرا دھمکاکر دو ہزار روپئے اور ٹکٹ مشین لیکر فرار ہوگئے تھے۔

مرادآباد: بس کنڈکٹر کو لوٹنے والے 3 ملزم گرفتار

آج مرادآباد کے ایس پی دیہات ودیا ساگر نے معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کو تین افراد نے انجام دیا تھا جبکہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضہ سے لوٹا گیا بیگ، 315 بور کا طفنچہ، ٹکٹ مشین اور ایک موٹرسائیکل کو برآمد کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا جبکہ اس کیس میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details