اردو

urdu

ETV Bharat / state

Boat Capsizes in Yamuna: جمنا میں کشی پلٹنےسے تین افراد کی موت، متعدد لاپتہ

اترپردیش کے ضلع باندہ کے مرکا علاقے میں جمعرات کی شام جمنا ندی میں کشتی پلٹنے سے 35 سے زیادہ مسافر ڈوب گئے جن میں سے 15 کو بچا لیا گیا جبکہ تین کی لاشیں ملی ہیں اور دیگر 17کی تلاش جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 11, 2022, 7:17 PM IST

باندہ:پولیس ذرائع نے بتایا کہ سہ پہر تقریباً تین بجے فتح پور سے باندہ آرہی مسافروں سے بھری ایک کشتی تیز ہوا کی وجہ سے پلٹ گئی اور اس میں سوار سبھی مسافر جمنا ندی میں ڈوب گئے۔ ان میں کچھ مسافر تیر کر باہر آگئے جبکہ کچھ کو مقامی غوطہ خوروں نے بچالیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ نے راحت رسانی کا کام شروع کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ ندی سے اب تک دو خواتین اور ایک بچے کی لاشیں نکالی گئی ہیں وہیں 15 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 17مسافر ابھی بھی لاپتہ ہیں جنہیں تلاش کرنے کے لیے این ڈی آر ایف اور پولیس کے غوطہ خور کوششیں کررہے ہیں۔

وہیں موقع پر موجود چشم دید افراد کے مطابق کشتی میں 40 سے50 افراد سوار تھے۔ اس کے علاوہ کشتی میں کئی سائیکلیں، موٹر سائیکلیں بھی لدی ہوئی تھیں۔ اہلیت سے زیادہ وزن ہونے اور تیز ہوا کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کشتی حادثے کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ کو فوراً موقع پر پہنچ کر راحت رسانی کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔اور غمزدہ اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

یواین آئی

یہ بھی پڑھیں:UP Haj Committee Tiranga Rally: یوپی حج کمیٹی کی ترنگا ریلی، لکھنو کے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details