اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک - یہ لگژری بس کانپور سے دہلی جارہی تھی

وزیر اعلی کی جانب سے بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی پیش کی گئی، اس کے علاوہ وزیراعلی نے زخمیوں کا مناسب علاج کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

By

Published : Oct 10, 2020, 11:10 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں آج صبح سمروٹھی کے قریب یمنا ایکسپریس وے پر ایک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک مسافر بس پلٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 25 افراد زخمی ہیں۔

سڑک حادثہ

بس میں 45 مسافر سوار تھے۔ یہ لگژری بس کانپور سے دہلی جارہی تھی۔ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے تمام کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لئے نوئیڈا کے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایکسپریس وے سے بس کو ہٹانے کے لئے کرینز طلب کی گئی ہیں۔

وزیر اعلی کی جانب سے بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی پیش کی گئی ہے، اس کے علاوہ وزیراعلی نے زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details