ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں سائبر سیل کی ٹیم نے دھوکہ دہی کرنے والے 3 افراد کو دہلی سے گرفتار کیا۔ ساتھ ہی ان کے پاس سے دھوکہ دہی میں استعمال کیے جانے والے سامان کو بھی برآمد کیا جس میں موبائل، لیپ ٹاپ اور نقدی بھی شامل ہیں۔
اس ضمن میں ایس پی دیہات نیپال سنگھ نے مظفر نگر ضلع کے پولیس لائن آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکزمان کے بارے میں خلاصہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں کہا کہ جانچ کی جا رہی اس جتنے بھی لوگ ملوث ہیں ان کی شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا۔
وہیں ایس پی ابھیشیک یادو کی ہدایت پر سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے جرم پر سائبر ٹیم کی تشکیل دی گئی۔ جس کے ذریعے آج ایک بڑا انکشاف ممکن ہو پایا ہے۔
جس میں سائبر ٹیم نے دھوکہ دہی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔