یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پلکھوا-ہاپوڑ سے برج یاترا کے لیے متھرا آئے عقیدت مندوں کی دو بسوں کو تیز رفتار بے قابو ایس ٹی بس نے پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے سبب بس میں سوار 15 افراد زخمی ہوگئے۔
اترپردیش: تین بسوں کی آپس میں ٹکر، 15 زخمی - برج یاترا
ریاست اترپردیش کے متھرا کے گووردھن برسانا روڈ پر برج یاترا سے واپس آنے والے عقیدت مندوں کی دو بسوں اور ایس ٹی بس میں ہو نے والی ٹکر میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔
تین بسوں کی آپس میں ٹکر
ٹکر کے بعد مقامی لوگوں نے بس میں سوار زخمی لوگوں کو نکالا اور انھیں پولیس کی مدد سے ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں کی مدد سے اسپتال پہنچایا، دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
مقامی پولیس کیس درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔