اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mohammad Yaqub Qadri Urs میرٹھ میں عالم دین مولانا مفتی محمد یعقوب قادری کا انتیسواں سالانہ عرس منایا گیا - مدرسہ اسلامیہ اندرکوٹ

میرٹھ میں آج مولانا مفتی محمد یعقوب قادری کا 29واں سالانہ عرس قادری مبارک کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں قل شریف اور فاتح شریف کے ساتھ ان کی مزار پر چادر پوشی کی رسم ادا کی گئی۔ اس موقعے پر ان کی سماجی خدمات کو یاد کر تے ہوئے ملک اور سماج میں آپسی اتحاد کو قائم رکھنے کی دعائیں بھی کی گئیں.

میرٹھ میں عالم دین مولانا مفتی محمد یعقوب قادری کا 29واں سالانہ عرس کا اہتمام
میرٹھ میں عالم دین مولانا مفتی محمد یعقوب قادری کا 29واں سالانہ عرس کا اہتمام

By

Published : Jul 12, 2023, 1:38 PM IST

Updated : Jul 13, 2023, 12:13 PM IST

میرٹھ میں عالم دین مولانا مفتی محمد یعقوب قادری کا انتیسواں سالانہ عرس منایا گیا

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع مدرسہ اسلامیہ اندرکوٹ میں تعلیمی خدمات انجام دینے والے مولانا مفتی محمد یعقوب قادری کا 29واں سالانہ عرس منایا گیا۔ اس موقع پر طلباء مدارس کے لیے مولانا کی تعلیمی خدمات کو یاد کیا گیا۔ اس میں سبھی مذہب وملت کے لوگوں نے شرکت کی. مولانا محمد یعقوب نہ صرف مدارس کا نظام دیکھتے تھے بلکہ ان کی سماج کے لیے کی خدمات لیے جانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ان کے عرس مبارک میں ان کی خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔ہر سال منعقد ہونے عرس قادری مبارک میں ملک کے مختلف مقامات سے علماء کرام نے شرکت کر مولانا کی قوم کے لئے تعلیمی خدمات کو بیان کیا۔

میرٹھ میں عالم دین مولانا مفتی محمد یعقوب قادری کا انتیسواں سالانہ عرس منایا گیا

یہ بھی پڑھیں:Construction of Ayodhya mosque فنڈ کی کمی کے سبب ابھی صرف ایودھیا مسجد کی ہی تعمیر شروع ہوگی، انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن

مولانا یعقوب نے جہاں سماجی خدمات انجام دیں وہیں مدارس طلباء کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم سے روشناس کرایا. مولانا یعقوب قادری کے فرزند مولانا شمس قادری نے بتایا کہ ان کی زندگی عالم انسانیت کے لیے ایک نظیر ہے وہ سماج میں غریب اور پسماندہ طبقات کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرانے کے ساتھ ان میں انسانی شعور بھی پیدا کرتے تھے۔ تاکہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں وہ دوسروں سے کمتر نہ سمجھے. اس موقع پر جہاں مولانا کی مغفرت کی دعائیں کرائی گئی وہیں ان کی زندگی کو اپنی زندگی لانے کی بات کہی. تاکہ ملک میں آپسی سوہارد کو برقرار رکھا جا سکے۔

Last Updated : Jul 13, 2023, 12:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details