اردو

urdu

ETV Bharat / state

فلاحی تنظیموں نے اے ایم یو 29 آکسیجن کنسنٹریٹرعطیہ کئے

کووڈ 19 کے مریضوں کی مدد کے لئے مختلف فلاحی تنظیموں اور افراد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کو کل 29 آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ میں دیے ہیں۔

By

Published : May 17, 2021, 5:06 PM IST

اے ایم یو میڈیکل کالج 29 آکسیجن کنسٹریٹر بطور عطیہ موصول ہوئے
اے ایم یو میڈیکل کالج 29 آکسیجن کنسٹریٹر بطور عطیہ موصول ہوئے

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی نے بتایا کہ شہر کے نامور اور صنعتکار اور لنک لاکس کے سی ایم ڈی محمد ظفر عالم نے 10 آکسیجن کنسنٹریٹر بطور عطیہ دیا ہے۔ ظفر عالم کے نمائندے مظفر اقبال نے پروفیسر صدیقی کو یہ آکسیجن کنسنٹریٹر پیش کئے۔ اس موقع پر کمیونٹی میڈیسن شعبہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سائرہ مہناز بھی موجود تھیں۔

اسی طرح امریکہ کی علیکس کیئر نے 9 ایچ ایم کے آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ دئیے۔ علیکس کیئر کے عہدیداران ڈاکٹر ثمینہ سلیم اور ڈاکٹر شاہد حسین نے اس عطیہ میں بنیادی کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ ایچ ایم ایکسپورٹس، نئی دہلی کی جانب سے ندیم حسین اور فیضان مصطفی اور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے نثار احمد وانی نے نوئیڈا کے دانش کے ذریعے پانچ پانچ آکسیجن کنسنٹریٹر کا عطیہ میڈیکل کالج کو دیا ہے۔ فیضان مصطفی ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی نے ایک ہزار آر این 95 ماسک بھی بطور عطیہ دئیے ہیں۔

پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا کہ جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں آکسیجن کنسنٹریٹر کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے 9 اکسیجن کنسنٹریٹر تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details