ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کے جی ایم یو کے ذریعہ 1524 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جن میں سے 28 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے چھ لکھنؤ سے، ایک اناؤ سے، ایک بجنور سے، چار کنوج سے، دو اوریا سے، دو سہارنپور سے، نو لکھیم پور سے، دو مرادآباد سے اور ایودھیا کے ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔
اترپردیش میں کورونا کے 28 نئے معاملے سامنے آئے - لاک ڈاؤن
اترپردیش میں کورونا انفیکشن مسلسل پھیلتا ہی جا رہا ہے اور آج کورونا وائرس کے 28 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3786 ہوگئی ہے۔
اترپردیش میں کورونا کے 28 نئے معاملے سامنے آئے
اس کے بعد ایودھیا، لکھنؤ، مرادآباد، لکھیم پور، سہارنپور، اوریا، کنوج، بجنور، انناؤ کے پورے علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ آج ان اضلاع سے 28 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ان تمام مریضوں کی آمد کے بعد اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 3786 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اترپردیش میں کورونا وائرس سے 87 افراد کی موت بھی ہوچکی ہیں۔